Official Web

ٹائیگر فورس کی خدمات کو مکمل بروئے کار لائیں گے:امین اسلم،عثمان ڈار ملاقات میں اتفاق

254
Spread the love

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے
ملاقات میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی خدمات شجرکاری مہم میں بروئے کار لانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملک امین اسلم نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کا جذبہ قابل تحسین ہے ،فورس کے رضاکاروں نے ایمرجنسی صورتحال میں بلا معاوضہ خدمات دی ہیںچاہتے ہیں کہ قومی رضاکاروں کی خدمات سرسبز پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کیلئے حاصل کی جائے
اس موقع پرعثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار قومی جذبے سے سرشار اور قومی خدمت کیلئے تیار ہیں. نوجوان شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے۔