Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پاکستان کا افغان برآمدات کےلئے واہگہ بارڈرکھولنے کا فیصلہ

جولائی 15سے راہداری معاہدے کے تحت سہولت دی جائیگی

275
Spread the love

اسلام آباد: حکومت افغانستان کی خصوصی درخواست اور افغانستان کو ٹرانزٹ ٹرید کی سہولت دینے کےلئے پاکستان نے 15 جولائی 2020 سے واہگہ بارڈر کراسنگ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغان برآمدات کی بحالی کے سلسلے میں کورونا وبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیرپر مکمل عمل کیاجائےگا۔اس اقدام سے پاکستان نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ (اے۔پی۔ٹی۔ٹی۔اے) کے تحت اپنا وعدہ پورا کردیا ۔ پاکستان نے کورونا وبا سے پہلے کی طرح دو طرفہ تجارت اور افغان تجارتی راہداری کے لئے تمام کرسنگ ٹرمینلز بحال کردئیے ہیں۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت سمیت تمام شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور ’اے۔پی۔ٹی۔ٹی۔اے‘ کے تحت افغانستان کے لئے ٹرانزٹ ٹرید کی سہولت کی فراہمی کے عزم پر کاربند ہے۔