Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

گولڑہ میں پٹوار خانے کرپشن کے گڑھ ،ڈی سی اسلام آباد خاموش

92
Spread the love

اسلام آباد:ڈی سی اسلام آباد ریونیو ڈپارٹمنٹ کا قبلہ درست کرنے میں ناکام ہوگئے،تھانہ گولڑہ کے علاقے میںڈی سی اسلام آباد کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دینے لگے ،رشوت کے مال میں تمام افسران برابر کے شریک ہیںرشوت نا دینے والے شہریوں کو تحصیل آفس اور پٹوار خانوں کے چکر لگوائے جاتے ہیں بیع کا فرد حاصل کرنے کے لیئے رشوت کے ریٹ فی مرلہ مقرر کیئے گئے ہیں شہریوں کو اپنی ہی زمین کے ریکارڈ فرد کے لیئے بھی رشوت دینی پڑتی ہے پٹواری حضرات شہریوں کے پہنچ سے دور ہوگئے،پٹوارخانوں میں پرائیویٹ منشیوں کا راج ہے،پٹواریوں نے پرائیویٹ منشیوں کی فوج کو رشوت کا لائسنس دے دیا،زمین کی فروخت کے لیئے انتقال پر فی مرلہ بھاری رشوت وصول کی جاتی ہے ۔