Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

نیاپی این ایس جہاز یرموک پاک بحری بیٹرے میں شامل

ملکی سمندری حدود ،بحری مفادات کا دفاع مضبوط ہوگا،نیول چیف

269
Spread the love

کراچی :پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میںنئے سٹیٹ آف آرٹ جہازپی این ایس یرموک کوشامل کرلیاگیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پرپی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے،نئے جدیدجہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اوربحری مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہوگاپاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے.ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جدید جنگی جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن اورڈیفنس سسٹم سے لیس ہے۔