راولپنڈی :چاررکنی ڈکیت گروہ گرفتار،نقدی ،اسلحہ برآمد
راولپنڈی:تھانہ بنی پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتارکرلیاگرفتار ملزمان میں فضل، احسن، ذیشان اور حذیفہ شامل ہیںملزمان سے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی رقم1لاکھ 79ہزار روپے، زیر استعمال 02موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،کرلی گئی،پولیس کے مطابق ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔