صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف عدنان اقبال وکیل نے گزشتہ روز توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست گزار نے عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ مطیع اللہ جان نے قاضی فائز عیسٰی کیس کے فیصلے میں اپنے ٹویٹس میں اعلی عدلیہ کے ججز کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹس میں ججز کی غیر جانبداری پر بہتان لگایا تھا۔ عدنان اقبال نے عدالت سے استدعا کی کہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کر کے پیمرا کو ہدایت کی جائے کہ وہ مطیع اللہ جان کو ٹی وی ٹاک شوز اور یوٹیوب چینل پر پابندی لگائے۔ اس کے علاوہ مطیع اللہ جان ججز کے خلاف کئے گئے تھے فیصلے کے خلاف ٹوئیٹس ڈیلیٹ کرکے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگے۔