صدرعلوی کی شام سے تعلقات کومزید فروغ دینے کی ہدایت
کرغزستان کے صدر ،وزیراعظم کیلئے آموں کاتحفہ بھی بھجوایا
اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے شام کے لئے نامزد سفیر ایئر مارشل ریٹائرڈ سعید محمد خان کی ملاقات کی ہے،اس موقع پرصدرمملکت نے کہا کہ پاکستان شام کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفاد کے شعبہ جات میں مزید فروغ دینا چاہتا ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی کی نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ کیلئے کام کریں۔دریں اثناءمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کرغزستان کے صدر اور وزیراعظم کےلئے آموں کا تحفہ بھجوادیاکرغزستان کے وزرا، ارکان پارلیمنٹ، چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھی آموں کے تحفے دیئے گئے جنہوں نے پاکستانی آموں کے ذائقہ، خوشبو اور معیار کی تعریف کیکرغزستان میں پاکستان کے سفارتخانہ کی طرف سے دارالحکومت بشکیک کے سٹی سینٹر میں آموں کی نمائش کا اہتمام کیاگیا،نمائش میں معروف سٹورز کے مالکان اور پھلوں کے درآمد کنندگان سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔