کوروناوائرس کا ملکرمقابلہ کرنا ہوگا:میئر انصر عزیز
اسلام آباد :میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کورونا وائرس ایسی وبا ہے جس کا ملکر ہی مقابلہ کیا جاسکتا اور ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے سے ہی مرض کی تشخیص جلد ممکن ہو سکتی ہے ،انہوںنے ڈی ایچ ایس کے تعاون سے ہائی کورٹ بار میں وکلاءاور عملے کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروانے کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں کیا ہائی کورٹ کے وکلاءنے کورونا وائرس کے پیش نظر مئیر اسلام اباد کے احسن اقدام کو سراہا مئیر اسلام آباد نے کہا کہ ڈی ایچ ایس کے اشراک سے ہائی کورٹ بار میں وکلاءاور عملے کے فری کورونا ٹیسٹ کا عمل شروع کیا گیا ہے ،میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ مفت ٹیسٹنگ کی استعداد کارکو جتنا وسیع کیا جائے گا اتنی ہی جلد مرض پر قابو پایا جا سکے گا۔