فاٹا کیلئے5 ارب روپے مختص کردیئے،وفاقی وزیرعمرایوب
اسلام آباد:وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سابق فاٹا میں بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہے،وہاں لائنیں لوڈ اٹھانے سے قاصر ہیں،اس کےلئے 5 ارب روپے مختص کئے جن میں سے 3 ارب روپے آچکے ہیں اس سے نظام بہتر ہوگا۔ قومی اسمبلی میں جمال الدین اور مفتی عبدالشکورکے عوام میں گہری تشویش کا باعث بننے والے معاملہ کی جانب مبذول نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ ہوئی تھی اس کی وجہ سے وہاں انفراسٹرکچر متاثر ہوا تھا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے21-2020کے لئے 32 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ،انہوںنے کہا کہ جب تک11 کے وی کا فیڈر ٹھیک نہیں ہوتا‘ ٹرانسفارمر نہیں لگتے، اس وقت تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس کو اپ گریڈ کرنا ہے۔ اس کے لئے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے ساڑھے تین ارب روپے آچکے ہیں۔ اس سے نظام بہتر ہو سکے ۔