وزیراعظم عمران گلگت بلتستان کے مسائل حل کرینگے،صابرحسین
گلگت :وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے جی بی کے دورے میں خط شمال کے عوام کے درینہ مسائل حل کریں گے صابرحسین صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف گلگت بلتستان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم پا کستان عمران خان کے جی بی کے دورے کا جان کر سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں،انشاءاللہ نیا گلگت بلتستان میں غریب اور لاچار کو انصاف ملے گا میرٹ پر بےروزگاروں کو روزگار ملے گا سیاحت کو فروغ ملے گا۔