کشمیری آزادی سے کم کسی چیز پہ اکتفا نہیں کرینگے،الطاف احمد بٹ
اسلام آباد:ممتاز حریت پسند کشمیر ی رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ یوم شہدا کشمیر مقبوضہ وادی کے باسیوں کی آزادی کیلئے تڑپ کا واضح ثبوت ہے، کشمیری گزشتہ 100 سال سے ظلم وجبر کیخلاف ڈٹے ہوئے ہیں پہلے ڈوگرا راج اور اب مودی راج ،سب کے چہرے بدلے ہیں لیکن انکا ایجنڈا ایک ہی رہا ہے،برہان وانی کی شہادت کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ کشمیری آزادی سے کم کسی چیز پہ اکتفا نہیں کرینگے۔