نئی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے نام پر لوٹ مارکی تیاریاں مکمل
گرین نیسٹ کی بجائے گرین گریشیاکی فائلین تیار ہونے لگی
اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت کرپٹ مافیا نے نئے نام سے ہاﺅسنگ سوسائٹی بنانے کی تیاری مکمل کر لی ،گرین نیسٹ کی بجائے گرین گریشیاکی فائلین تیار ہونے لگی ہیں،اربوں روپے لوٹنے والے ڈان کے خلاف مقدمات درج ہونے کے باوجود وفاقی پولیس نے گرفتاری سے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرین اسپائر اور گرین نیسٹ کے مالک چوہدری عثمان کے خلاف انتظامیہ اور سی ڈی اے نے مشترکہ کارروائی عمل میں لائی تھی جس کے پیش نظر فرضی نوٹس چسپاں کر کے دکانون کو سیل کیا گیا تھا،گرین نیسٹ کے مالک کا دفتر ایکسپریس وے کے دوسری جانب راولپنڈی حدود میں واقع تھا اور انہوں نے دھڑلے سے کام جاری رکھا، دوسری جانب اب گرین نیسٹ کی بجائے وہ گرین گریشیا کے نام سے پراجیکٹ لانچ کر رہے ہیں اور اس حوالہ سے تیاری مکمل کی جائے۔