Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے 206 افسروں کے تقررو تبادلے، ٹوٹیفکیشن جاری

88
Spread the love

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ سطح پر افسران کے تقررو تبادلے کر دئیے گئے ہیں۔ اس ضمن میںریونیو ڈویڑن فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹوٹیفکیشن جاری کر د یا گیا۔جس کے مطابق کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں مجموعی طور پر 206افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایسے افسران جو اس سے قبل الاﺅنسز وصول کر رہے ہیں وہ نئی تقرریوں پر الاﺅنس لینے کا عمل جاری رکھیں گے۔فہرست میں شامل افسران سے کہا گیا کہ وہ ایف بی آر کی جانب سے فراہم کردہ آن لائن ایچ آر اے ایس سہولت یا اپنے آئی جے پی لاگنز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے چارج سنبھالیں۔