Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

قومی اسمبلی :قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ منظور

قرآن پاک کا ترجمہ پڑھنا ہماری نسلوں کے لیے علم کے راستے کھول دے گا، قرارداد متن

301
Spread the love

اسلام آباد: تمام سرکاری جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں تمام سرکاری جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد ایوان میں پیش کردی گئی، قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔