Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پی ٹی آئی حکومت کرپٹ ترین،عمران جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں:بلاول

ہر چیز کرپشن کی نذرہوگئی،این ایف سی پر حملہ ہوا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے

344
Spread the love

کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ یہ حکومت ہر فورم پر ناکام ہو چکی ہے اگر این ایف سی پر حملہ ہوا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پنجاب کرپشن اور جادو پر چل رہا ہے، ان کو حکومت کرنا نہیں آتی، سیاست بھی نہیں آتی اور عوام کو ریلیف دینا بھی نہیں آتا۔ عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے ،جس میں بی ٹی آر جیسے کرپشن سے بھرپور منصوبے بنائے گئے، پی آئی اے تباہ ہوئی، ریلوے کرپشن کی نذر ہوگئی، آٹا، چینی اور پٹرول پر کمیشن اور کرپشن نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا۔بلاول بھٹو کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹیز پر کہنا تھا کہ کٹھ پتلی جتنی بھی جعلی جے آئی ٹیز لے آئیں، ہم دباو¿میں نہیں آئیں گے، جے آئی ٹی کا گیم حکومت کے گلے ہی پڑ گیا ۔ عمران خان جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکے ہیںعلی زیدی کا فرنٹ مین بی آر ٹی کا کنٹریکٹر ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ بننے کو تیار نہیں ہیں لیکن حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر حملہ کرکے صوبوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی تو ہم احتجاجاً سڑکوں پر نکلیں گے جس کے لیے ورکنگ ریلیشن شپ پر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر کمیٹی بنا رہے ہیں۔