Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بلاول حقائق سے لاعلم، سیاسی طور پر مایوس ہوگئے، شبلی فراز

پی پی لاڑکانہ تک محدود ہوگئی،مراد سعید کا بھی پھر مناظرے کاچیلنج

276
Spread the love

اسلام آباد: وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری زمینی حقائق سے لاعلم اور سیاسی طور پر مایوسی کا شکار ہیں۔کہ بلاول بھٹو سیاسی طور پر مایوسی کا شکار ہیں، بلاول بھٹوزرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں گری ہوئی زبان استعمال کی، وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ہمشیرہ کے بارے میں باتیں ان کو زیب نہیں دیتیں، وزیراعظم کی بہن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، کسی خاتون کے بارے میں اس قسم کی باتیں نیچ حرکت ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول آخری شخص ہیں جنہوں نے عمران خان پر کرپشن کا الزام لگایا، وزیراعظم کو کسی نے مسٹر 10 پرسنٹ کہا نہ ہی بہن سے متعلق کبھی کسی نے بات کی، عمران خان پر کرپشن کا الزام لگانے سے پہلے بلاول کو 10 بار سوچنا چاہیے تھا، وہ پریس کانفرنس سے کرنے سے پہلے یا تو سو کر اٹھے تھے یا پھر وہ زمینی حقائق سے لاعلم ہیں، ان کے معاونین نے بھی انہیں نہیں سمجھایا کہ ایسی باتیں کرکے انہوں نے خود اپنا مذاق بنا لیا ۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سیاسی طور پر مایوسی کا شکار ہیں، انہوں نے ماضی کی ایک بڑی سیاسی جماعت کو لاڑکانہ تک محدود کردیا ہے، ان کے پاس سیاسی طور پر کوئی ایجنڈا نہیں اس لیے وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں، اوٹ پٹانگ باتوں کی بجائے اپنے اور خاندان پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیں، اس قسم کی باتیں نہ کریں۔جبکہ مراد سعید نے بلاول کوپھر مناظرے کا چیلنج دیدیا ۔