Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کورونا مزید 50زندگیاں نگل گیا،1979نئے کیسز ریکارڈ

پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر

270
Spread the love

اسلام آباد:کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آگیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 979 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے، جبکہ مزید 50 افراد اس موذی وباءکے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 604 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباءسے جاں بحق افراد کی ک±ل تعداد 5 ہزار 320 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 77 ہزار 628 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 151 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 656 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 6 ہزار 622 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں 1 ہزار 826 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 87 ہزار 492 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 2 ہزار 26 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 747 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 106 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 202 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 155 افراد اس وباءسے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 192 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 126 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 1 ہزار 694 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 36 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 655 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 45 مریض وفات پا چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 21 ہزار 20 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ اب تک کیے گئے ٹیسٹوں کی ک±ل تعداد 16 لاکھ 6 ہزار 190 ہو چکی ہے۔