Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اداکارہ عائشہ ثناءکیخلاف جعلی چیک کا ایک اور مقدمہ

297
Spread the love

اسلام آباد:تاجر کو 20 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر ٹی وی کمپیئر اور اداکارہ عائشہ ثنا ءکے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ سرائے عالمگیر گجرات میں عائشہ ثناءکے خلاف مقدمہ تاجر علی معین کی جانب سے درج کرایا گیا۔یاد رہے کہ عائشہ ثنا کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں بھی اس معاملے پر ایک مقدمہ درج ہو چکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ ثناءکو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا، اداکارہ کی گرفتاری کے لیے لاہور اور اسلام آباد میں کئی مقامات پر پولیس نے چھاپے مارے ہیں۔