Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سپریم کورٹ کی شوگرمافیا کیخلاف کارروائی کی اجازت

اسلام آباد،سندھ ہائیکورٹس کی طرف سے دیاگیا حکم امتناع ختم کردیا

262
Spread the love

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دی۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع خارج کرتے ہوئے کہا حکومت اور ادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ عملدرامد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹس کو معاملے پر فیصلے کیلئے تین ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کہا ہائیکورٹس تین ہفتوں میں معاملے پر فیصلہ کریں۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز مالکان کیخلاف غیر ضروری اقدامات نہ کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔وکیل شوگر ملز نے عدالت کو بتایا کہ وزرا بیان بازی کر کے میڈیا ٹرائل کرتے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا بیان بازی سیاسی معاملہ ہے، زیادہ مداخلت نہیں کر سکتے۔ اٹارنی جنرل نے کہا یہ پہلا کمیشن ہے جس میں 2 وزرائے اعلیٰ پیش ہوئے، وزیراعظم کے قریب ترین ساتھی کو بھی کمیشن میں پیش ہونا پڑا۔ عدالت نے کہا شفاف کام ہونا چاہئے تا کہ ملزمان کیفر کردار تک پہنچ سکیں۔سپریم کورٹ نے شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدیداران کو بیان بازی سے روکتے ہوئے مقدمے کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔