Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران نے منظوری دیدی، تمام کمرشل بینکوں کو مراسلہ جاری

290
Spread the love

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کے بعد منظوری دے دیاسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کو مراسلہ جاری کر دیا حکومتی ہدایات کے مطابق قرض پر مارک اپ میں بھی زبردست کمی کر دی گئی،دوسرے مرحلے کیلئے مارک اپ 6 سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا گیاقرض کے زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کر دی گئی۔جبکہ عثمان ڈار نے کہاہے کہ نوجوان اپنے کاروبار کیلئے 1 لاکھ سے ڈھائی کروار تک کا قرض لے سکیں گے۔فیصلہ کورونا کے باعث معیشت کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر کیا گیاجو نوجوان مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیںنوجوان صرف کاروبار کا منصوبہ بنائیں,حکومت بغیر گارنٹی کے قرض دے گی,،بنا گارنٹی قرض کی حد بھی 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے, ملک بھر کے تمام اسلامی بینکس بھی پروگرام میں شامل ہوں گے۔