طبیعت بہتر،گھر منتقل ہوگیاہوں،شاہ محمود ، عوام سے بھی احتیاط کی اپیل
اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھے رو بہ صحت کیا میں میڈیا کی وساطت سے تمام کرم فرماو¿ں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحت یابی کیلئے خیر سگالی اور دعاو¿ں کے پیغامات بھیجے ۔میری تمام ہم وطنوں سے گزارش ہو گی کہ گھبرائیں نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر علامات محسوس ہوں تو تاخیر نہ کریں فوری طور پر طبی ماہرین سے رابطہ کریں،مجھے جب ابتدائی طور پر علامات محسوس ہوئیں تو میں نے حفظ ما تقدم کے طور پر تمام ملاقاتیں اور اجلاس منسوخ کر دیے تاکہ میری وجہ سے کوئی اور اس مرض کا شکار نہ ہو ۔فوری طور پر ٹیسٹ ہو جانے کے باعث اور جلد علاج شروع ہو جانے کے سبب میری طبیعت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔میں الحمد للہ گھر منتقل ہو چکا ہوں – اور خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں میرے دوبارہ ٹیسٹ لیے گئے ہیں جو انشاءاللہ درست ہوں گے ۔