Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سیلاب تباہ کاریاں:پی اے سی کی نااہل افسروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

کمیٹی کا چیئرمین این ڈی ایم اے کی اجلاس عدم شرکت پر اظہاربرہمی

280
Spread the love

اسلام آباد :پبلک اکاﺅنٹس کی ذیلی کمیٹی نے این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاﺅسے متعلق غیر ملکی گرانٹ بروقت استعمال نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نااہلی کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کی ہے ،کمیٹی نے چیئرمین این ڈی ایم اے کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر بھی اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں اپنی مصروفیات سے کمیٹی کو بروقت اگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمیٹی کا اجلاس کنوینیئر شاہدہ اخترعلی کی سربراہی میں ہوا اجلاس کے دوران این ڈی ایم کے مالی سال 2016_207 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا اجلاس کو آڈٹ حکام نے بتایاکہ این ڈی نے اپنے ملازمین کو گھروں کے کرایوں کی مد 1کروڑ 64لاکھ روپے سے زائد ادا کئے ہیں جو کہ سرکاری ملازمین کےلئے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سیلنگ سے زیادہ ہے،حکام نے بتایاکہ رقم کی واپسی میں حکومتی خزانے کو ڈالر ریٹس میں اضافے کی وجہ سے 17لاکھ روپے زائد ادا کرنے پڑے آڈٹ حکام کے مطابق مذکورہ رقم کی واپسی سے عالمی اداروں میں پاکستان سے متعلق منفی تاثر پیدا ہوا ہے جس پر این ڈی ایم اے حکام نے بتایاکہ وزرات ماحولیات کی منصوبوں میں تاخیر کے باعث رقم واپس ہوئی ہے جس پر کمیٹی نے امدادی رقم کو بروقت منصوبوں پر نہ لگانے اور تاخیر اور نااہلی کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی کی سفارش کر دی اجلاس کے دوران کنوینر کمیٹی شاہدہ اختر علی نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ این ڈی ایم اے کے چیئرمین آج بھی نہیں آئے ہیں