Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

شہدائے کشمیر:ٹویٹر ،فیس بک نے ہزاروں اکاونٹس بلاک کر دیئے

کشمیریوں کی حمایت والی 90فیصد پوسٹس ڈیلیٹ ،30فیصد اکاﺅنٹس بلاک کئے گئے

285
Spread the love

سرینگ:سوشل نیٹ ورک کے سب سے بڑے سماجی رابطے کی ویب سائٹ، فیس بک کو اس وقت شدیداخلاقی و معاشی دباو کا سامنا ہے۔جس کی وجہ فیس بک انتظامیہ کا اخلاقی و انتظامی ضوابط کے تحت دوہرے معیار کا شکار ہونا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ہند انتہا پسندوں کی ریاستی دہشت گردی کو نمایاں کرنے والی تصاویر، ویڈیو و تحاریر کو اخلاقی نظم وضبط کے خلاف کرکے پوسٹ ڈیلیٹ کرادی جاتی ہے یا پھر صار ف کااکاونٹ ہی بند کر دیا جاتا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جولائی کے مہینے میں فیس بک نے کشمیریوں کی حمایت میں کی جانے والی 90فیصد سے زائد ویڈیو یا پوسٹس کو ڈیلیٹ کیا ہے اور کشمیریوں کی حمایت میں چلنے والے 30فیصد اکاونٹس کو بلاک کیا ہے۔8 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کے شہید کمانڈر برہان مظفر وانی کی برسی تھی جس پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر برہان کو خراج تحسین پیش کیا جس کے ردعمل پر فیس بک،ٹویٹراورانسٹاگرام انتظامیہ نے لاکھوں لوگوں کے اکاونٹ بلاک کر دیئے۔برہان وانی کے حق میں پوسٹ کرنے پر فیس بک انتظامیہ کی طرف سے 1لاکھ سے زائد پیجز تین روز کیلئے بلاک کردیئے گئے۔