Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مقبوضہ کشمیر:کوروناسے مزید ایک ہلاکت، تعداد 191 ہوگئی

پلوامہ میں پانچ روزہ لاک ڈان، تمام بڑی مساجد بند ، یاترا جاری

103
Spread the love

سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق خطہ میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 10827 ہیں۔ جس میں 4545 ایکٹیو کیسز ہیں اور 6095 شفایاب ہو چکے ہیں۔وادی کشمیر میں ائے روز کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔گشتہ روز روز جنوبی ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے ایک 65 سالہ شخص کی کورونا سے موت واقع ہوئی۔ جس سے ضلع میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی اور یوٹی جموں و کشمیر میں ہلاکتوں کی کل تعداد 191 تک پہنچ گئی۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں انتطامیہ نے پانچ روزہ لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈاون کے دوران کاروباری اداروں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی بند رکھا جائے گا۔ ۔ ضلع میں تمام کاروباری ادارے بند اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کورونا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے۔وادی سخت لاک ڈاون نافذ ہے تمام بڑی مساجد بند ہیں تاہم پہلگام میں ہندووں کی سالانہ امرناتھ یاترا ی اجازت ہے جس میں لاکھوں افراد شامل ہورہے ہیں۔