Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

احساس پروگرام ایمرجنسی کیش پروگرام میں خورد برد پر فیصلہ محفوظ

287
Spread the love

اسلام آباد :جسٹس میاں گل اورنگزیب نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے نام احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اربوں روپوں کی نقدی اور راشن کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر خورد برد کی رٹ پر فیصلہ محفوظ کر دیا۔ ایک صحافی کیطرف سے سے دائر رٹ چیئرمین بے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت تقریبا 48 غیر قانونی تعینات ملازمین کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل38 جو فلاحی ریاست کے قیام اور خدوخال کا تعین کرتا ہے کی بنیاد پر قائم ہونے والے ادارے بےنظیر انکم اسپورٹ پروگرام جسے وطن عظیم کے پارلیمنٹ نے سال2010 میں ایکٹ کی شکل دی آج یہ ادارہ اپنے ناتواں کاندھوں پر تقریبا 17 ڈی جیز کی مالی بد عنوانیوں اور غیر قانونی تعیناتیوں سمیت آٹھ سال سے ڈیپوٹیش پر آئے ملازمین کی تین گنا تنخواہوں و مراعات اور اقربا پروریوں کا بوجھ ہلکا کرتے کرتے ایک عشرہ گزار بیٹھا مگر پاکستان میں فلاحی ریاست کا قیام تو کجا وطن عزیز سے غربت کا خاتمے کا خوب ابھی تک شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا 17 ڈی جیز تین گنا تنخواہیں، مراعات، ٹی ای ڈی اے، بونسسز کی بھرمار اور ایسے بورڈ ممبران تعینات ہیں فاضل عدالت نے سماعت کے بعد کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔