عمران خان خود کوجرنل سمجھتے ہیں، وزراءڈر کر بولتے ہیں:چانڈیو
اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے آپ کو بھی جرنل سمجھتے ہیں لیکن وردی نہ ہونے کی وجہ سے جرنل نہیں کہلا سکتے۔ دوسری پارٹیوں کو چھوڑ کر آنے والے کرپٹ سیاستدان تحریک انصاف میں آکر کیسے فرشتے بن گئے؟ عمران خان سے پہلے ایسے بہت سارے نام ہیں جب وہ حکومت سے گئے تو اب ان کا کوئی نام لینے والا کوئی نہیں۔ موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک پیسہ نہیں بڑھایا لیکن جو پہلے انہیں مل رہے ہیں وہ بھی چھیننے کی باتیں کی جا رہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا جرم صرف اتنا ہوتا ہے کہ وہ وقت سے پہلے حالات کے بارے میں بتا دیتی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تربیت شریف سیاستدانوں نے کی ہے۔ اٹھارہویں ترمیم آئین کا حصہ ہے۔ اس پر حکومتی وزراءڈر کر بولتے ہیں۔