بھارت نے ‘جعلی ایودھیا’ تعمیر کرکے ہمارے ثقافتی حقوق پامال کئے:نیپالی وزیر اعظم
کٹھمنڈو:نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے دعوی کیا ہے کہ ہندوں کے بھگوان رام کا شہر ایودھیا بھارت کے اترپردیش میں نہیں، بلکہ نیپال میں واقع والمیکی آشرم کے قریب ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے بھارت پر ثقافتی تجاوزات کا الزام لگایا ہے، وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پروگرام میں اولی نے کہا کہ بھارت نے ‘جعلی ایودھیا’ تعمیر کرکے نیپال کے ثقافتی حقوق کو پامال کیا ہے۔اولی نے دعوی کیا کہ ‘بھگوان رام کا شہر ایودھیا بھارت کے اترپردیش میں نہیں، بلکہ نیپال میں والمیکی آشرم کے قریب واقع ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تک اس فریب میں ہیں کہ بھگوان شری رام نے سیتا سے شادی کی ہے، وہ ایک بھارتی ہیں، بھگوان شری رام بھارتی نہیں بلکہ نیپالی ہیں’ اولی بھانو جینتی کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔