Official Web

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید 5کشمیری سپرد خاک

256
Spread the love

سری نگر:جنوبی کشمیر کے 2 اور شمالی کشمیر کے3 شہید نوجوانوں کو شمالی کشمیر کے شیری بارہمولہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔2 کشمیر نوجوان پیر کو جنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبے میں شہید ہوئے تھے جبکہ شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں 3 نوجوان شہید ہوئے تھے۔ پو لیس کے مطابق لاشیں شیری بارہمولہ قبرستان میں سپرد خاک کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد تجہیز و تکفین ہوئی اور سپرد خا ک کیا گیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ان دنوں بھارتی فوج فوجی آپریشن میں شہید نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرہی ہے اور نہ ان کی شناخت ظاہر کی جارہی ہے۔