ٹیکس نظام عوام دوست بنایا جائے۔ سپیکر کی چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت
اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے ملاقات کی۔جس میں ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر اسد قیصر نے کہاکہ ٹیکس کولیکشن کے اہداف حاصل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔سپیکر نے چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کی کہ ٹیکس کے نظام کو عوام دوست بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر میں اصلاحات لا کر کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر اصلاحات پر تیزی سے کام ہو رہاہے۔ٹیکس کی وصولی کے نظام کو مزید آسان بنایا جا رہاہے۔