Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزارت داخلہ کی لوٹ مار میں مصروف ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کیخلاف ایکشن کی ہدایت

گرین نیسٹ اور گرین گریشیا کے نام پر کام کرنے والی سوسائٹی کےخلاف اہم ٹاسک دیا گیا

347
Spread the love

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو پھر ہدایت کی ہے کہ عوام کو لوٹنے والی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ،غوری ٹاﺅن میں گرین نیسٹ اور گرین گریشیا کے نام پر کام کرنے والی سوسائٹی کے خلاف تمام تر ثبوت اکٹھے کرنے کے لیے اہم ٹاسک بھی سونپ دیا گیا۔اربوں کی کرپشن اور کالے دھن کا کیس نیب کو بھجوانے کے لیے تیاری بھی شروع کر دی ۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کو بتایا گیا کہ غوری ٹاﺅن میں ا س سے قبل بھی اربوں روپے کی کرپشن ہو چکی ہے جبکہ اب اس کے مالک راجہ علی اکبر نے اپنے ہی ملازم چوہدری عثمان کو غوری ٹاﺅن کا مالک بنا کر تمام تر اختیارات سونپ رکھے ہیں اور انہیں ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعلقات مثالی بنا کر غوری فیز 8کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ ،ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری عثمان نے اپنے ایک این جی او گرین اسپائر کو دوبارہ سے فعال کر کے وہاںضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو بلا کر مہمان خصوصی طور پر تحفے تحفائف دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔