فوری انصاف کیلئے وفاقی محتسب کو موثر بنایاجائے:صدرعلوی
اسلام آباد:صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شکایات کے ازالے،سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے موجودہ قوانین میں ترمیم کرکے محتسب کے ادارے کو زیادہ موثر بنایا جائے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ وفاقی محتسب لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے،صدر مملکت نے وفاقی محتسب کوسستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے ملک کے دور دراز علاقوں تک رسائی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی محتسب کے کردارسے متعلق آگاہی کیلئے میڈیامہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی محتسب ،سید طاہر شہباز نے اپنے ادارے کے بارے میں جامع پریزنٹیشن دی۔