انسانی حقوق کمیٹی کی فلم ”زندگی تماشہ“کی سینمامیں نمائش کی ہدایت
ا سلام آباد: ایوان بالاکی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی زیر صدارت میں ہوا، اجلاس میں سینیٹر ولید اقبال کے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے 8سالہ گھریلو ملازمہ زہرہ شاہ کی تشدد سے ہلاکت کے معاملے کے علاوہ فلم ”زندگی تماشہ“ کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے ہدایت کی کہ اگر فلم میں کوئی قابل اعتراض چیز نہیں تو اسے سینما میں نمائش کی اجازت دی جائے۔ کمیٹی اجلاس میں ایس ایس پی راولپنڈی نے کمیٹی کو زہرہ شاہ کی ہلاکت کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 31مئی 2020کی رات کو کیس رپورٹ ہوا کہ ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ایک تشدد کی گئی 8سالہ گھریلو ملازمہ کو لایا گیا ہے جس کی حالت کافی خراب تھی۔ ملازمہ حسن صدیق نامی پرپرٹی ڈیلر کے گھر میں کام کرتی تھی ا±سی رات چار بجے بچی فوت بھی ہو گئی۔ کمیٹی نے مالک کارروائی کی ہدایت کی ہے۔اور مکمل رپورٹ مانگ لی۔