سابق صدر نیلسن منڈیلا کی بیٹی زنڈذی انتقال کرگئیں
جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی بیٹی زنڈذی منڈیلا 59سال کی عمر میںٹریفک حاد ثے میں انتقال کرگئیں۔سابق جنوبی افریقی صدرکی بیٹی زنڈذی منڈیلاڈنمارک میں جنوبی افریقہ کی سفیر تھیں۔منڈیلا کی چھوٹی بیٹی کو کارحادثہ گذشتہ روز پیش آیا تھا۔جس کے بعدانھیں شدید زخمی حالت میںہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگئیں۔منڈیلا خاندان کی طرف سے انکی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے۔