Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پنجگور : دہشت گردوں کے حملے میں 3 فوجی جوان شہید، 8 زخمی

زخمی سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل ،5کی حالت نازک، آئی ایس پی آر

290
Spread the love

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے پنجگورمیں دہشت گردوں کے فورسز پر حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کاہان کی گچک وادی میں گشت کرنے والی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ دستہ علاقے میں معمول کی گشت پر تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں ایک افسر بھی شامل ہے اور پانچ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمی جوانو ں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیاگیا ہے۔