Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اوگرا کیطرف سے گیس کمپنیوں کےلئے ریونیو ضروریات کی منظوری

285
Spread the love

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لئے مالی سال 2019ءکے حوالے سے درکار ریونیو ضروریات کی منظوری دیدی ۔جاری پریس ریلیز کے مطابق اوگرا آرڈیننس 2002 ءکے سیکشن 8(1) کے تحت اوگرا نے یہ فیصلہ کیا ہے اور وفاقی حکومت کو بھی سیکشن 8(3) کے تحت ہر کیٹگری کے صارفین کے لئے گیس سیل پرائس ایڈوائس بھیجی ہے۔ایس این جی پی کے لئے طلب 1287.19روپے ایم ایم بی ٹی یو ، موجودہ حکومت 664.25 روپے ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 630.31روپے ایم بی ٹی یو کی اجازت دی گئی ہے ،106.5فیصد طلب سے کم اور چھ فیصد موجودہ قیمت سے کم ہے۔ایس ایس جی ایس کے حوالے سے طلب 881.53روپے ایم ایم بی ٹی یو ، موجودہ طلب 796.18روپے ایم ایم بی ٹی یو اجازت نامہ 750.90روپے ایم ایم بی ٹی یو جبکہ طلب 17.4فیصد سے کم اور موجودہ قیمت سے دو فیصد کم ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق اوگرا نے مالی سال2020-21کے لئے گیس قیمتوں میں اضافے کے لئے گیس کمپنیوں کے مطالبے میں نمایاں کمی کی ہے ، قیمت میں کمی کی بڑی وجہ عالمی سطح پر تیل قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ اوگرا کی جانب سے ریونیو و آمدن اخراجات کے تناظر میں دیگر الاﺅنسز ختم کرنا ہے۔