Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

حکومت مافیاز کی وکیل،سہولت کا رکابینہ میں بیٹھے ہیں : سراج الحق

300
Spread the love

اسلام آباد :امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ کے حکم کے باوجودشوگر مافیا کے خلاف کاروائی نہ ہونامافیاز کے حکومت سے طاقتور ہونے کی دلیل ہے۔حکمرانوں کے رویے سے دکھائی دے رہا ہے کہ حکومت خود مافیاز کی وکیل ہے۔شوگر آٹا اور ڈرگ مافیا کو اطمینان ہے کہ ان کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا کیونکہ ان کے سہولت کار کابینہ میں بیٹھے ہیں۔مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیانات سے لگتا ہے کہ اس وقت ملک بہت مشکل حالات سے دوچار ہے۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہر فرد پریشان ہے۔ لوگوں کے چہرے زرد پڑ گئے ہیں۔ عام پاکستانی فکرمند ہے کہ ملک کا کیا ہوگا۔ حکمران ذاتی مفادات کے اسیر ہیں اور انہیں ملکی مسائل اور عوام کی پریشانیوں سے کوئی غرض نہیں۔ملک کو موجودہ حالات سے نجات دلانے کے لیے بہت بڑی عوامی تحریک کی ضرورت ہے جو جماعت اسلامی نے ملک بھر میں شروع کررکھی ہے۔ملکی مسائل کا حل صرف نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے نظام سے بے اعتنائی حکمرانوں کا وطیرہ بن چکاہے جس کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔