اچھاکام کرکے کسی بھی منزل پر پہنچنا مشکل نہیں، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر
اسلام آباد:پاکستان ن کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل، سرجن جنرل پاکستان آرمی نگار جوہرنے ایک انٹرویومیں کہاہے کہ ایک ایسا معاشرہ جہاں مرد اہم عہدوں پر تعینات ہیں، میراتقرر زبردست امر ہے،پاکستان آرمی میرٹ پر یقین رکھتی ، اگر آپ اچھا کام کریں گے تو آپ کے لیے کسی بھی منزل پر پہنچنا مشکل نہیں، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہرنے کہاکہ ترقی اور کامیابی کیلئے لگن اور محنت درکار ہوتی ہے، اگر آپ یہ کریں تو صنف کا کوئی مسئلہ نہیں۔ خواتین پاکستان میں کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں اپنے جوہر دکھا رہی ہیں۔ مجھے پاکستان آرمی جوائن کرنے پر فخر ہے، آرمی میرٹ پر یقین رکھتی ہے، میرا تقرر اسکا منہ بولتا ثبوت ہے، کورونا وبا کے خلاف حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے ہر ممکن تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں۔