افغانستان سے آنیوالی چرس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
کوئٹہ:ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ نے چمن بارڈر کے راستے افغانستان سے پاکستان چرس کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کلکٹر کسٹمز انفورسمینٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ کو ملنے والی خفیہ اطلاع ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اکبر جان کی نگرانی میں پاکستان کسٹمز کی ایک خصوصی ٹیم نے افغانستان سے پاکستان آنے والی مال بردار گاڑیوں کی خصوصی نگرانی شروع کی۔ ٹرک ڈرائیور اور اس میں سوار نامعلوم ملزمان ٹرک لے کر فرار ہوگئے۔تعاقب کرنے پر ملزمان ٹرک کو کچھ فاصلہ پر روک کر رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔