Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

گندم ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا فیصلہ

آٹے کی وافر دستیابی یقینی ،قیمتیںیکساں سطح پر لائی جائیں:وزیراعظم

273
Spread the love

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک بھر میں عوام الناس کو گندم اور آٹا کی مناسب قیمت پر فراہمی کو یقینی بنانے اور قیمتوں پر قابو رکھنے کے حوالے سے اجلاس ہوااجلاس میں وفاقی وزراءحماد اظہر، سید فخر امام، مشیران ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے،صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کیاجلاس میں چینی کی مناسب نرخوں پر دستیابی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی جانب سے گندم کی صورتحال اور گندم اور آٹے کی قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ کہ صوبہ پنجاب کے تمام شہروں میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملک بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف فوری کریک ڈاو¿ن کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں گندم اور آٹے کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے اور قیمتوں کو یکساں سطح پر لانے کے لئے جہاں بین الصوبائی کورارڈینیشن کو مزید بہتر کیا جائے وہاں جامع اور منظم انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ گذشتہ سال کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ سندھ میں گندم کی ریلیز کی پالیسی کو جلد حتمی شکل دی جائے۔