Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پاکستان کی آذربائیجان کے ضلع تووَز پر آرمینیا کے حملے کی مذمت

293
Spread the love

اسلام آباد: پاکستان نے آذر بائیجان کے ضلع تووَز پر 12 جولائی 2020ءکو آرمینیا کی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد آذری جانوں کا نقصان ہوا۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں۔نگورنو کاراباخ کا حل طلب تنازعہ خطے کے امن وسلامتی کے لئے دورس سنگین خطرات کا حامل ہے۔ پاکستان نگورنو کاراباخ تنازعہ پر اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے جمہوریہ آذربائیجان کی خودمختاری اور جغرافیائی سا لمیت کے لئے اپنی حمایت کے اظہار کودوہراتا ہے۔