متحدہ قومی مومنٹ کا کے الیکٹرک کیخلاف پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر دھرنا
اسلام آباد:متحدہ قومی مومنٹ کا کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ نوڈشیڈنگ اور اوربلنگ کے خلاف پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر احتجاجی دھرنا، دھرنے میں تحریک انصاف ، جی ڈی اے کے اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دھرنے کے شرکاءنے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کے الیکٹرک کی کراچی دشمنی کا نوٹس لے اور کے الیکٹرک کی نااہل و بے حس انتظامیہ کو تبدیل کرائے۔ وفاقی وزراءعمر ایوب خان، اسد عمر و شفقت محمود بھی دھرنے میں پہنچے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی، جس پر دھرنہ ختم کردیا گیا۔ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ و بلدیاتی نمائندے کے الیکٹرک کے خلاف اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر خیمہ زن ہوگئے۔