کورونا سے مزید 67اموات:ایک اورمسیحا بھی فرض پر قربان
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 165 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے، جبکہ مزید 67 افراد اس موذی وباءکے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 769 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباءسے جاں بحق افراد کی ک±ل تعداد 5 ہزار 386 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 77 ہزار 573 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 78 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 72 ہزار 810 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔دریں اثناءملتان میںوائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کورونا سے انتقال کرگئے۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 7 ہزار 773 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں 1 ہزار 863 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 88 ہزار 45 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 2 ہزار 43 ہو گئیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہزار 1 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 114 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 315 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 155 افراد اس وباءسے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔