عمران خان نے میرا چیلنج قبول نہیں کیا:بلاول بھٹو ٹویٹ
کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی تک میرے کسی بھی چیلنج کو قبول نہیں کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ناکامیوں پر ایک پریس کانفرنس کی تھی۔ جس میں مسئلہ کشمیر، معیشت اور کورونا وائرس کے حوالے سے پی ٹی آئی کی نااہلیوں کو اجاگر کیا۔