Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ماضی کے غلط فیصلوں سے معیشت کمزور ہوئی، وزیراعظم

کورونا سے روزگاری بڑھی، عمران :دیامر بھاشا ڈیم کے کام کا جائزہ

254
Spread the love

چلاس: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی بھرپور سہولیات موجود ہیں تاہم غلط فیصلوں سے ملک کی صنعتی ترقی کو نقصان پہنچا۔ وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم کے کام کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم کو دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی موجود تھے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے چلاس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم تیسرا بڑا ڈیم ہے، پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی بھرپور سہولیات موجود ہیں لیکن غلط فیصلوں سے ملک کی صنعتی ترقی کو نقصان پہنچا، دریاو¿ں سے بجلی بنانے کے بجائے تیل پر بجلی بنانے کو ترجیح دی، مہنگی بجلی کی وجہ سے صنعتوں پر اثر پڑا جب کہ ہمیں خدشہ ہے مستقبل میں سیلاب جیسے صورتحال کا سامنا نہ ہو۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بد قسمتی رہی کہ شارٹ ٹرم فیصلے ہوئے، ہم نے ماضی میں غلط فیصلے کیے جس کے باعث معیشت کمزور ہوتی رہی، ہماری کرنسی پر روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے دباو¿ آیا، 20ارب روپے کا خسارہ ہمیں ورثے میں ملا، جب رقوم باہر جاتی ہیں تو کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ بڑھتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ انسانوں پر سرمایہ کاری، انصاف اور قانون پر عمل درآمد سے ترقی ہوتی ہے، وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جومشکل فیصلے کرتی ہیں، چین کی کامیابی طویل المدتی منصوبے بنانا ہے، چین نے 30،30 سالہ منصوبہ بندی کررکھی ہے۔ انہوں نے مزید کاہ کہ کورونا کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور اشیا باہر سے منگوانےکے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔