سول سروس کی استعداد اور کارکردگی میں بہتری کے لیے بیس سال سروس کی تکمیل پر ریٹائرمنٹ کیلئے سول سرونٹس رولز 2020 کا نفاذکردیاگیاسول سروس کی استعداد اور کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے،15-04-2020 کو وزیراعظم کی منظوری کی بعد ’سول سرونٹس (سروس سے ڈائرکٹری ریٹائرمنٹ) رولز 2020‘ وضع کیے گئے۔ ریٹائرمنٹ رولز 2020 کے تحت سروس کے 20 سال مکمل ہونے پر 1-22 گریڈ کے افسر / عہدیدار کی لازمی جانچ کی جا ئیگی۔ ان قواعد کے تحت تشکیل دی جانے والے ریٹائرمنٹ بورڈز اور ریٹائرمنٹ کمیٹیوں کے ذریعے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔گریڈ 20-22 کے افسران کی کارکردگی کے جائزے ک لئے بورڈ کی سربراہی چیئرمین ایف پی ایس سی کرتے ہیں جبکہ سکریٹری اسٹیبلشمنٹ ، سیکرٹری کابینہ ، سیکرٹری خزانہ اور سکریٹری قانون اس کے مستقل ممبر ہیں۔ ہر وزارت کے گریڈ 17۔19 کے افسران کی جانچ کیلئے کمیٹی کا سربراہ متعلقہ ایڈیشنل سیکرٹری ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن ، فنانس ڈویڑن اور لاءڈویژن کے جوائنٹ سکرٹری اور متعلقہ محکمہ کے سربراہ اس کمیٹی کے ممبر ہیں۔ ہر وزارت کے گریڈ 16 اور اس سے نیچے کے عہدیداروں کی جانچ پڑتال کےلئے کمیٹی کی سربراہی سینئر جوائنٹ سکریٹری یا جوائنٹ سکریٹری کرتے ہیں جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن ، فنانس ڈویڑن اور لاءڈویژن کے نمائندے ، جو گریڈ 19 سے کم نہیںہیں اور متعلقہ محکمہ کے سربراہ، کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے وجوہات میں غیر معیاری پرفارمنس ایویویلیشن رپورٹس (پی ای آر) یا تین مختلف افسران کی طرف سے تین یا زیادہ پی ای آر میں منفی تبصرے، پروموشن بورڈ کی جانب سے دو مرتبہ ترقی کا مسترد کیا جانا، بدعنوانی کا مرتکب ہونا یا نیب کے ساتھ پلی بارگین کرنا یا رضاکارانہ واپسی یا پروموشن بورڈ کی جانب سے ایک سے زیادہ موقعوں پر کیٹیگری سی میں رکھا جانا شامل ہیں۔