Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

صدر علوی سے مئیر کراچی کی ملاقات:شہرکے مسائل سے آگاہ کیا

272
Spread the love

اسلام آباد:صدر عارف علوی سے میئر کراچی وسیم اخترنے ملاقات کی میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے رہائشیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔میئر نے بجلی کی بندش اور شہر میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر ،وسیم اختر نے کہاکہ شدید لوڈ شیدڈنگ کی وجہ سے کراچی کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے کراچی کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے معاونت فراہم کی جائے، متعلقہ حلقوں سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا کہا جائے ، عوام اس مشکل وقت میں اتنے زیادہ نرخوں کی ادائیگی کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ جبکہ صدرعلوی نے کہاکہ کراچی میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے متعلقہ حلقوں سے رابطہ کروں گا ،صدر نے میئر کو کراچی کی صورت حال میں بہتری کے بارے یقین دہانی کراوائی ہے۔