Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

عوام کوگیس ،بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: سپیکر اسد قیصر

309
Spread the love

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عام آدمی تک گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنیادی سہولیات حاصل کرنے کےلئے عام لوگوں کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔ انہوں نے ایس این جی پی ایل کو جاری سوءگیس پروجیکٹس کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ملک بھر میں جاری گیس ترقیاتی اسکیم پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ اوگرا اور ایس این جی پی ایل کے مابین قریبی تعاون ملک میں گیس منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اسپیکر کو یقین دلایا کہ متعلقہ محکماجات ملک بھر میں گیس کنکشن کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔