ٹریفک وارڈن سے ناروا سلوک کرنےوالی دوخواتین سمیت تین ملزم اٹک سے گرفتار
روالپنڈی:ٹریفک وارڈن سے دوران ڈیوٹی ناروا سلوک اور جوتیاں برسانے والی دو خواتین سمیت 3 افراد کو پولیس نے اٹک سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں بشیر حسین، صبا بشیر اور روبینہ بشیر شامل ہیں۔گزشتہ روز ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن سے خواتین کی مزاحمت اور وارڈن پر ج±وتیاں مارنے کے معاملہ پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات دیئے تھے۔جس پر ایس پی راول ڈویڑن نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او سٹی کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی گرفتاری کا فوری ٹاسک دیا تھا۔