Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

راولپنڈی :لڑکا بن کرسہیلی سے شادی:میڈیکل کیلئے 4رکنی بورڈ قائم

293
Spread the love

راولپنڈی ،عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں ہم جنس پرستی کے تحت شادی کرنے والے خلاف جوڑے کے خلاف دائر پٹیشن پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ڈاکٹروں کا4رکنی بورڈ تشکیل دینے اور آکاش علی عرف اسما بی بی کی جنس سے متعلق تفصیلی میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا حکم دیاعدالت نے سماعت20جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے ایم ایس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر جنس کی تشخیص کاتفصیلی ٹیسٹ کرواکر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے عدالت نے شادی کرنے والے جوڑے کی جانب سے تحفظ کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں کو پولیس پروٹیکشن دینے کا بھی حکم دیا ۔