Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

قائمہ کمیٹی کاسٹیل ملز نجکاری کے حوالے سے معاملات کاجائزہ

285
Spread the love

اسلام آباد:ایوان بالاءکی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیدا وار کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر احمد خان کی زیر صدارت ہوا۔قائمہ اجلاس میں سینیٹر سراج الحق کی طرف سے 15 جون2020 کو سینٹ اجلاس میں اٹھائے گے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کی تعداد، کل زمین، ملازمین کی تنخواہیں وپنشن کی ادائیگی اوراسٹیل مل کی نجکاری کے حوالے سے کیبنٹ کے فیصلے کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر احمد خان نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل ملک کا انتہائی اہم ادارہ تھا جس نے ہزاروں خاندانوں کو نہ صرف روزگار فراہم کیا بلکہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا مگر بد قسمتی سے وقت گزرنے کے ساتھ 2008 کے بعد اس ادارے کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس کے معاملات میں مسائل پیدا ہوئے اور 2015 میں مل کو بند کر دیا گیا۔